Marsoor Rock Skardu Valley Complete Guide Gilgit Baltistan 
اگر میں آُپ سے کہوں کہ صرف ایک تصویر کی خاطر
آُپ دنیا کی سب سے خطرناک ہائکنگ میں سے ایک، 12266 فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی پر جانا
پسند کریں گے؟ تو یقیناً آپ کا جواب ہوگا کہ نہیں۔
سکردو جانے سے پہلے جب میں پلان تیار کررہاتھا
تو مسرور راک جانے والے جتنے لوگوں سے میں نے رابطہ کیا، سب نے مجھے یہی مشورہ
دیا، کہ بھائی، ہرگز مت جاتا، اگرزندگی عزیز ہے اور صحیح سلامت ہاتھ پائوں کے ساتھ
گھر واپس آنا چاہتے ہو تو مسرور راک کو ابھی اسی وقت پلان سے نکال دو۔
لیکن، ہم ٹھہرے ڈھیٹ، پنگا لے ہی لیا اور 18
جولائی منگل کی صبح 7 بجے پہنچ گئے حسین آباد کی وادی بروک
مسرور راک ہمالین رینج میں شامل پہاڑی سلسلے پر
12266 فٹ بلندی پر واقع پتھر ہے جو ناروے کے مشہور ٹرول ٹنگا پتھر سے مماثلت کی
وجہ سے مشہور ہوا۔ 2017 سے قبل یہ پتھر دریافت نہیں ہوا تھا، 2017 سے آج دن تک
ہزاروں افراد اس پہاڑ کو سمٹ کرچکے ہیں۔
سکردو شہر سے تین کلومیٹر دور حسین آباد کے
علاقہ نالہ سے آپ کی ہائکنگ شروع ہوجاتی ہے، یہاں سے کسی گائیڈ کو ضرور ساتھ لے
جائیں ورنہ پہاڑ پر آپ گم ہوسکتے ہیں اور راستہ نہ ملنے کی وجہ سے نیچے گرکرجان
سے بھی جا سکتے ہیں۔ ہم جس گائیڈ کو ساتھ لے کر گئے اس نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔
بروق وادی جانیوالی سڑک لک پت روٹ کہلاتی ہے،
1841 میں ڈوگرہ نے اسی راستے سے حملہ آور ہوکرسکردوچھائونی پر قبضہ کیا تھا اور
بعد ازاں قیام پاکستان کے بعدیہی راستہ استعمال کرکے اسکی فوجیں فرارہوئیں۔
مسرور راک 13 فٹ زمین کے اندر جبکہ 25 فٹ ہوا
میں ہے اور یہی چیز اسے دیگرپتھروں سے منفرد بناتی ہے۔
یہاں تک پہنچنے کیلئے آپ کو انتہائی سخت ہائیکنگ کرنی پڑتی ہے، راستے میں کانٹوں سے بھری جھاڑیوں سے خود کو اگرنہ بچایا تو انتہائی خراب زخم لگ سکتے ہیں۔ گلوکوز لیول برقرار رکھنے کیلئے چاکلیٹس، چیونگ گم،جوسز اور پانی لازمی ساتھ رکھیں۔ مسرور راک پہنچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ نے بس چلتے رہنا ہے۔
راستے میں آپ کو ہارٹ راک بھی دکھائی دیگا جبکہ
مسرور راک کے قریب ہی تندور راک بھی ہے یہ دونوں جگہیں بھی تصاویر بنوانے کیلئے
اچھی ہیں
مسرور راک سے خارپوچو فورٹ، شگر ویلی،کولڈ ڈیزرٹ، دریائے سندھ، سرفرنگا اور پورا سکردو شہر آپ دیکھ سکتے ہیں اور اگرمیری طرح نظرتیز ہے تو شنگریلا ریزارٹ اور اپرکچورا لیگ بھی دکھائی دے سکتے ہیں۔

0 Comments