Peshawar Central Jail inside Information and Visit

 Peshawar Central Jail inside Information and Visit

Peshawar Central Jail inside Information and Visit

آج کا بلاگ پڑھ کر آپ یقیناً حیران ہوئے ہونگے کہ پاکستان کے پرفضا مقامات ،حسین وادیوں اور پہاڑی علاقوں پر بلاگز لکھنے والا آج ہمیں جیل کی ہوا کیوں کھلا رہا ہے۔ تو بھائی، جس طرح میرے بلاگز میں زکرکئے جانیوالے خوبصورت علاقوں بارے کئی قارئین کو معلومات نہیں اسی طرح پشاورکی جیل اندر سے کیسی ہے، یہ بھی آپ جیسے شریف لوگوں کو یقیناً پتہ نہیں ہوگا اور امید کرتاہوں کہ کبھی اندر جا کر جیل کے حالات دیکھیں گے بھی نہیں۔

1854میں قائم ہونے والی تقریبا 170 سال پرانی پشاور کی جیل انگریزدور میں صرف 450 قیدیوں کی گنجائش کیلئے بنائی گئی تھی۔ لیکن آبادی اور جرائم میں اضافے کی وجہ سے اب یہاں ہزاروں جرائم پیشہ افراد اسیر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک وقت میں تہلکہ مچانے والے رگو بھائی یا رگھو بھائی، اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی، تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد اور تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولانا فضل اللہ بھی اس جیل میں قید رہ چکے ہیں

لیکن آج کی جیل تھوڑی مختلف ہے، اب یہاں قیدیوں کو ہنر سکھا کر خودمختار بنایا جارہا ہے تاکہ یہ قیدی جیل سے باہر جا کر پھر سے جرائم کی طرف رجوع کرنے کی بجائے باعزت روزگار اپنائیں

جیل کی اندر سے میں نے ایک بہترین ولاک اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردیا ہے آپ چاہیں تو جیل کے اندرونی مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں، میرے چینل کا نام میں لکھ دیتا ہوں آپ سرچ کرکے میرے دیگر ولاگز سے بھی لطف اٹھاسکتے ہیں

Waqar Travel Addict

Post a Comment

0 Comments